جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سندھ کے تعلیمی اداروں میں انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے میں سافٹ و انرجی ڈرنکس اور اسنیکس کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے ماہ ستمبر میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں  میں سروے کے بعد محکمہ تعلیم کو مضر صحت اشیاء کی فروخت پر پابندی کی سمری ارسال کی تھی۔

محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کی روشنی میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز میں مضرِ صحت اشیاء کی فروخت پر فوری پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جار ی کردیا ساتھ ہی کینٹینز میں غیر معیاری اشیاء کی ترسیل کو روکنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں نجی و سرکاری اسکولوں اور کالجوں کی انتظامیہ کو پابندی پر عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنک کی فروخت پر پابندی

نوٹی فکیشن کے مطابق اگر کسی بھی تعلیمی ادارےکے کینیٹن سے غیر معیاری اشیاء برآمد ہوئیں تو انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسکول ، کالجز اور یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حفظانِ صحت کے اصولوں پر اترنے والی اشیاء کو فروخت کرنے کی اجازت دیں۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں