بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کا کوسٹل بیلٹ سے شہریوں کو منتقل کرنے کیلیے ریڈ الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

یکراچی: ممکنہ طوفان بپر جوائے کے پیش نظر سندھ حکومت نے کوسٹل بیلٹ سے شہریوں کو منتقل کرنے کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے منگل کی شام 6 بجے تک شہریوں کو منتقل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ہدایت کی کہ پی ڈی ایم اے ہر چھ گھنٹے بعد منتقلی کی رپورٹ جاری کرے گی۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ منتقل افراد کی تعداد، ریلیف کیمپوں میں منتقلی کی تفصیل جاری کی جائیں۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ممکنہ طوفان کی صورت میں ہوا کی رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے، کوسٹل بیلٹ پر کچے مکانات سے پہلے لوگوں کو منتقل کیا جائے گا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ طغیاتی کے پیش نظر 17 جون تک ماہی گیر سمندر میں نہ جائیں، کیٹی بندر، اطراف میں سمندر کی لہریں 8 سے 12 فٹ بلند ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ طوفان کراچی کو براہ راست ہٹ نہیں کررہا لیکن پیشگوئی کی گئی ہے کہ آدھے گھنٹے میں 60 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے جو کلاؤڈ برسٹ جیسی صورتحال ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان سےمتعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے، طوفان شمال کی طرف جارہا ہے ، کل سمندری طوفان کا رخ تبدیل ہوسکتا ہے، سمندری طوفان بھارت اور پاکستان کے ساحل سے ٹکرائےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں