جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

تعلیمی ادارے مزید دو دن بند رکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے مزید دو دن بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث صوبہ میں تمام تعلیمی ادارے 26 اور 27 اگست کو بھی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ سندھ کے کئی اضلاع میں اب بھی سیلابی صورتحال ہے اور سندھ کے بیشتر اسکولز اور کالجز زیر آب ہیں، جبکہ اسکولز کو سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کیمپس میں تبدیل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

وزیر تعلیم نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ اسکولز بند رہیں گے، تعلیمی اداروں میں بندش کے فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم سندھ نے بارشوں کے پیش نظر سندھ کے تمام اسکولوں اور کالجز میں 24 اور 25 اگست کو بھی عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا تھا کہ بارشوں کے پیش نظر دو دن 24 اور 25 اگست کو چھٹی کا اعلان کررہے ہیں۔علاوہ ازیں کراچی انٹر بورڈ نے بھی 24 اور 25 اگست کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں