اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

کورونا کی بگڑتی صورتحال ، سندھ حکومت کا کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کراچی میں  مکمل لاک ڈاؤن  پر غور شروع کردیا ، طبی ماہرین ،محکمہ صحت سندھ نے15دن کے فوری لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر خطرناک صورتحال اختیار کرگئی اور کورونا کی مثبت شرح 30فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظر سندھ حکومت نے کراچی میں لاک ڈاؤن سمیت سخت اقدامات پر غور شروع کردیا ہے ، کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں مزیدسختیوں پرمشاورت کی جائے گی۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ نےکورونا ٹاسک فورس کا اجلاس جمعے کو طلب کیا ہے، تاجروں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن پر حتمی فیصلہ ہوگا۔

خیال رہے طبی ماہرین اور محکمہ صحت سندھ نے15دن کے فوری لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے۔

دوسری جانب طبی ماہرین کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پر سندھ حکومت نے این سی او سی سے رابطہ کیا اور کہا ہے کہ طبی ماہرین کی رپورٹ پرمزید سختیاں کی جائیں اور عوام کوکوروناکی روک تھام کیلئےاحتیاطی تدابیرکیلئےپابند بنایا جائے۔

سندھ حکومت نے این سی اوسی کو سفارشات میں کہا ہے کہ آمدورفت کےذرائع کومحدود کیا جائے اور ممکن ہوتوموسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں