تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کراچی احتجاج، سیاسی و مذہبی جماعت کے رہنماؤں‌ کو ایک ماہ کے لیے گرفتار کرنے کا حکم

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ  نے صوبے بھر میں تحریک لبیک پاکستان کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔

سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے رہنماؤں کی گرفتاری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق مذکورہ رہنماؤں کو 30 روز کے لیے گرفتار کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق سیاسی و مذہبی جماعت کے مذکورہ رہنماؤں پر احتجاج کے دوران سڑکیں بند کرنے اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی مدد کرنے کے الزامات ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ٹی ایل پی کے مذکورہ رہنما نقصِ امن کے لیے خطرہ ہیں، اسی بنیاد پر انہیں حراست میں لیا جائے گا جبکہ مزید رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرست تیار کر کے اُن کی گرفتاری بھی کی جائے گی۔ مذکورہ رہنماؤں میں  مولانا عباس قادری، مولانا غوث بغدادی اور مولانا زین العابدین سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ‘ٹی ایل پی پر پابندی لگانا ضروری تھا، کل تک سب کھل جائے گا’

واضح رہے کہ اپنے سربراہ کی گرفتاری کے بعد ملک بھر کی طرح کراچی کے مختلف مقامات پر بھی سیاسی و مذہبی جماعت کے کارکنان نے احتجاج کیا تھا، کئی مقامات پر مظاہرین مشتعل بھی ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے ایک روز قبل مشترکہ ایکشن کر کے مظاہرے میں بیٹھے کارکنان کو منتشر کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -