کراچی : حکومت سندھ نے نسلہ ٹاور کے حوالے سےسندھ اسمبلی میں قراردادلانے کا فیصلہ کرلیا،قرارداد میں سپریم کورٹ سےفیصلوں پرنظرثانی کی درخواست کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے نسلہ ٹاور کے حوالے سےسندھ اسمبلی میں قراردادلانے کا فیصلہ کرلیا ، پیپلزپارٹی کی جانب سے نسلہ ٹاورسے متعلق قرارداد تیار کرلی گئی ہے۔
قراردادسندھ اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائے گی ، قراردادشہر میں تجاوزات کے خلاف کاروائی سے متعلق ہوگی۔
- Advertisement -
ذرائع سندھ حکومت کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں انکروچمنٹ کےخلاف کاروائی روکی جائیں اور کسی شہری سے گھر نہ چھینا جائے۔
قرارداد میں سپریم کورٹ سےفیصلوں پرنظرثانی کی درخواست کی گئی ہے ، قرارداد منظور کرکے تمام متعلقہ فورم پر بجھوائی جائے گی۔