اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

کورونا صورتحال ، اسکولز بند کرنے کے بعد سندھ حکومت کا ایک اور اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ میں کورونا صورتحال کےباعث جامعات بھی مزیدایک ہفتے بند رکھنےکافیصلہ کرلیا گیا ، وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ طلبااوراساتذہ 30 اگست سے پہلے ویکسین کرالیں ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں اسکولوں کے بعد جامعات بھی بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ، سندھ میں کورونا صورتحال کےباعث جامعات مزیدایک ہفتے بندرکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کی تمام جامعات اور بورڈز 30 اگست سے کھلیں گی، طلبااوراساتذہ 30 اگست سے پہلے ویکسین کرالیں۔

- Advertisement -

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ہفتے میں اساتذہ اور والدین ویکسینیشن کروائیں۔

بعد ازاں وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں کوبندکرنےکافیصلہ کوروناصورتحال پرکیاگیا ، وزیراعلیٰ سندھ نےمشاورت کے بعد بندش کافیصلہ کیا۔

سردارشاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت نےآئندہ ہفتےکوروناکی نئی لہرسےخبردارکیاتھا اور صورتحال مدنظررکھ کرتعلیمی ادارےبندرکھنےکی تجویزدی، آئندہ ہفتےتک تمام اساتذہ کی ویکسین مکمل کی ہوجائےگی ، سندھ حکومت نےمحتاط رہ کرفیصلہ کیاہے۔

وزیرتعلیم سندھ نے کہا تھا کہ اسکولوں سےمتعلق ایک ہفتےبعدجائزہ لےکرفیصلہ کیاجائے گا ، والدین سےاپیل ہےاپنی ویکسین کرائیں تاکہ بچےمحفوظ رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں