منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ایم کیو ایم سے معاہدہ : سندھ کابینہ میں پھر تبدیلی، ایک وزیر اور 2 مشیران کو فارغ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کابینہ میں ایک وزیر اور 2 مشیران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تاہم عید کے بعد سندھ کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ میں ایک بارپھر ردو بدل کا امکان ہے ، سندھ کابینہ میں ایک وزیر اور 2 مشیران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، عید کے بعد سندھ کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو سندھ کابینہ میں شمولیت کی صورت میں عہدے دیئے جائیں گے۔

- Advertisement -

سندھ حکومت ذرائع نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ میں ایم کیو ایم کوبھرپورنمائندگی دی جائےگی، فارغ ہونیوالے وزرا میں ایک وزیر کا تعلق سکھر ڈویژن جبکہ فارغ ہونے والے مشیران کا تعلق ضلع بدین سے ہے۔

عید کے بعدایم کیو ایم سے معاملات طے ہونے کے بعد کابینہ میں ردو بدل کی جائے گی۔

گذشتہ ہفتے سندھ کابینہ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کو وزارت سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ شرجیل میمن کو صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے ایم کیوایم نے سندھ حکومت میں شمولیت مذاکراتی عمل میں پیشرفت سے مشروط کی ہے، ایم کیوایم کی شمولیت کی صورت میں پی پی کے مزید 2 وزرا اور ایک مشیر کو ہٹایا جائے گا۔

ایم کیوایم 3 وزیر اور ایک مشیر سندھ کابینہ میں شامل کرنے کی درخواست کررہی ہے جبکہ پیپلزپارٹی ایم کیوایم کو 2 وزیر ،ایک مشیر اور 2 معاونین خصوصی دینے پر رضا مند ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں