کراچی : سندھ کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ویکسی نیٹرز کو الیکٹرک بائیک دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، الیکٹرک بائیک آئندہ ہفتے تقسیم کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت اور محکمہ صحت سندھ کا بڑا اقدام سامنے آیا، سندھ کی تاریخ میں پہلی بارخواتین ویکسی نیٹرز کو الیکٹرک بائیک دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ 55 خواتین ویکسی نیٹرز کو بائیک فراہم کی جائیں گی، خواتین ویکسی نیٹرزفیکس پوائنٹ اوردیگرجگہوں پر بھی ویکسین لگائیں گی۔
12مہلک بیماریوں سےبچاؤکےلئےسندھ بھرمیں اقدامات کئےجارہےہیں، خواتین ویکسی نیٹرز کو اب دیگر گاڑیوں کے ذریعے سینٹر میں پہنچنےکی ضرورت نہیں پڑے گی۔
اس کے ساتھ ہی خواتین ویکسی نیٹرزکےمخصوص یونیفارم بھی فراہم کی جائےگی اور خواتین کوبائیک چلانےکی ٹریننگ دوتین روزمیں خواتین ٹرینٹردیں گی۔
خواتین ویکسینیٹرزمیں الیکٹرک بائیک آئندہ ہفتےتقسیم کی جائیں گی، ای پی آئی کی جانب سے ٹی بی،پولیو،اسہال،گردن توڑ بخار، نمونیا، خناق، تشنج،کالی کھانسی ، کالایرقان،ٹائیفائیڈ،خسرہ،روبیلا شامل ہیں۔