منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

میٹرک اور انٹر کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ میں 9 ویں،10ویں،11ویں اور 12ویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، بورڈ قوانین میں ترمیم کے بعد طلبا کو پروموٹ کیا جائے گا‌۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نویں،10ویں،11ویں،12ویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ  کرنےکا فیصلہ کیا ہے ، حکومت سندھ بورڈ قوانین میں ترمیم کرے گی، جس کے بعد طلبا کو پروموٹ کیا جائے گا‌۔

وزیرتعلیم سندھ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ قوانین میں ترامیم جلد کرلی جائیں گی۔

دوسری جانب کوروناکی وجہ سے بورڈز امتحانات منسوخ کرنے اور طلباکوپروموٹ کرنے کے معاملے پر بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس آج ہو گی، کانفرنس میں وفاق سمیت ملک بھرکےتعلیمی بورڈز کی سفارشات پر بحث کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : پہلی سے 8ویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ

بورڈزطلبا کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کرنےکی سفارشات وزات تعلیم کو جمع کرادیں تاہم پرائیویٹ طلبا کو پروموٹ کرنے پر تاحال اتفاق نہ ہوسکا، 40لاکھ سےزائدطلبانےداخلےبھجوائے،30سے35فیصدپرائیویٹ امیدوار ہیں۔

تعلیمی بورڈز کا کہنا ہے کہ پروموٹ کرنے کی صورت میں عدالتوں میں کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یاد رہے چند روز قبل سعید غنی کا کہنا تھا کہ پہلی تا آٹھویں جماعت کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ ہواہے، بچوں کوسالانہ کارکردگی،پچھلے سال کے نتیجے کی بنیاد پرپروموٹ کیاجائے گا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا تھا 9ویں سے 12ویں جماعت کے بورڈز کے امتحانات ہوتے ہیں بورڈقانون میں یہ ہے ہی نہیں کہ بغیر امتحان پروموٹ کیا جائے، بورڈ امتحان میں پروموٹ کرنے کیلئے قوانین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد بازی میں ایسا کام نہیں کرناچاہتے جومسائل پیدا کرے، بچوں کو پروموٹ کرنے کے معاملے پرکمیٹی بنائی ہے جو مسائل حل کرے، کورونا سے ہماری جان کب چھوٹے گی ایسا ابھی تک کچھ نہیں پتہ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں