منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کا بجلی نرخوں میں اضافے اور اووربلنگ پر وفاق سے احتجاج کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے بجلی نرخوں میں اضافے اور اووربلنگ پر وفاق سے احتجاج کا فیصلہ کرلیا اور کہا کہ اووربلنگ کو صوبے سے ناانصافی قرار دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بجلی نرخوں میں اضافے اور اووربلنگ پر وفاق سے احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ وفاقی حکومت کو احتجاجی خط ارسال کریں گے۔

خط میں بجلی نرخوں میں اضافے،اووربلنگ پرعوام کےتحفظات سے آگاہ کیا جائے گا،حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اورعوام اووربلنگ کو صوبے سے ناانصافی قرار دیتے ہیں۔

یاد رہے سندھ حکومت نے کےالیکٹرک صارفین کیلئےبجلی2روپے89پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کے فیصلہ مسترد کردیا تھا ، صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا تھا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کابجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ سندھ دشمنی کےمترادف ہے، سندھ کو اعتماد میں لیےبغیربجلی کیسےمہنگی کی گئی،فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں : سندھ حکومت کا کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس لینے مطالبہ

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کےعوام کیساتھ ظلم کانوٹس لینےکےبجائےبجلی مہنگی کی گئی، وفاقی حکومت ہرماہ سندھ کےعوام پر مہنگائی اور لوٹنے کا بم گراتی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں بجلی ہوتی ہی نہیں تو 3روپے بجلی مہنگی کیوں کی گئی، 24گھنٹوں میں 10گھنٹے تو لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، بجلی مہنگی کرنےکا فیصلہ واپس نہ لیا تواحتجاج کریں گے۔

خیال رہے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کی منظوری دی اور کہا تھا کہ کےالیکٹرک ٹیرف میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں