کراچی :وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں عوام کو ریلیف دینےکیلئےآرڈیننس لانےکافیصلہ کیا گیا اور آئی جی سندھ اورچیف سیکریٹری کولاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کےسینئراراکین کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں لاک ڈاؤن سے متعلق بڑے فیصلے کئے گئے۔
ہنگامی اجلاس میں سندھ میں عوام کو ریلیف دینےکیلئےآرڈیننس لانےکافیصلہ کیا گیا اور لاک ڈاؤن مزیدسخت کرنے کیلئے مرتضیٰ وہاب کوآرڈیننس تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ملزمالکان کے خلاف بڑی کارروائی کاحکم دیا، کابینہ اراکین نے کہا ایک بڑے ٹیکسٹائل مل کےمالک کوگرفتارکرلیاگیا، جوفیکٹری کھلے گی سیل بھی ہوگی اور مالک گرفتاربھی ہوگا۔
اجلاس میں فیسوں کی معافی اور کمی کیلئے سعیدغنی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی اور لپا جولوگ کرایہ نہیں دے سکتے ان کو کس طرح ریلیف دیا جائے۔
ہنگامی اجلاس آئی جی سندھ اورچیف سیکریٹری کولاک ڈاؤن مزیدسخت کرنے کا حکم دیا۔
یاد رہے اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر2ٹیکسٹائل مالکان کوگرفتارکرلیا، ایک ٹیکسٹائل مل کی انتظامیہ کےچندافرادکوبھی گرفتارکیا۔
دونوں فیکٹریوں میں کئی روز سے پابندی کے باوجود کام چل رہا تھا جبکہ ملیر پولیس نے چند روز پہلے بھی فیکٹری منیجرگرفتار کیا تھا۔