جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

سندھ حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پیٹرولیم کی نئی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےخان صاحب نے کہا تھا چیخیں نکال دوں گا عوام کی چیخیں نکال دیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رات تاریکی میں انہوں نے عوام سے ناانصافی کی، وہی لوگ جنہوں نے انصاف اور غربت مٹانے کی بات کی ، پیٹرول138 روپے کا ہوگیا ہے ، پیٹرول ،گیس ،بجلی ،آٹا ،چینی ،دال اورگھی سب مہنگاکردیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کوئی ایک ایسی بتادیں جس پر ریلیف دیا گیا ہو، یہ تو 50لاکھ گھر وں اور ایک کروڑ نوکریوں کی بات کرتے تھے ، کہتے عمران آئیں گے تو باہر 200ارب ڈالر پڑے ہیں وہ پاکستان آئیں گے، ماضی میں اوگرا 3روپے کی سفارش کرتی تو وزیراعظم 2روپےاضافہ کرتے تھے۔

- Advertisement -

ترجمان سندھ حکومت نے کہا آج اوگرا 5روپے کاکہتی ہے تووزیراعظم 10روپے بڑھا دیتے ہیں ، وعدہ انصاف کا تھا مگر استحصال شروع کردیا گیا ، عوام پرپٹرول کا جوبم گرایا گیا ہےا س کی مذمت کرتا ہوں ، مطالبہ کرتاہوں کہ پیٹرولیم کی نئی قیمتیں واپس لی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمت بڑھےتوہرچیز مہنگی ہوتی ہے ، عمران خان اور مہنگائی لازم و ملزوم ہیں ، حکومت کے مقاصد کاپاکستان کے ایک عام آدمی سےکوئی لینا دینا نہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بجلی اور پیٹرول کی قیمت سے عام آدمی کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگا، خان صاحب نے کہا تھا میرا جہاد مہنگائی کے خلاف ہے ، پورے پاکستان میں اس وقت مہنگائی کا طوفان ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کررہا ہے تومہنگائی کیوں ہورہی ہے، غربت کیوں بڑھ رہی ہے، بےروزگاری کیوں بڑھ رہی ہے، عوام کو ریلیف کیوں نہیں مل رہا، پاکستان کےعوام کو ریلیف کیوں نہیں دیا جارہا۔

انھوں نے کہا کہ برآمدات کی بات کرتے ہیں کبھی درآمدات کی بات کی، ان کی حکومت میں اربوں روپے کی کپاس امپورٹ کرنی پڑی، اس 3سالوں میں روپیہ کے قدر میں کمی ہوئی، اس دور میں کسانوں کو ریلیف نہیں دیا گیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کسان دوست پالیسی لائی، پیپلزپارٹی دور میں کپاس کی ریکارڈ پیداوار تھی، آپ کی حکومت میں آٹا،بجلی،ادویات کی قیمتیں بڑھ گئیں، کوئی ایک ایسی چیز بتائیں جس کی قیمت کم ہوئی ہو۔

ترجمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب اپوزیشن میں بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرتے تھے، عمران خان نے ایک وعدہ پورا کیا عوام کی چیخیں نکال دیں، خان صاحب نے کہا تھا چیخیں نکال دوں گا عوام کی چیخیں نکال دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں