کراچی : سندھ حکومت نے عید قربان سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور ریٹائرملازمین کو پنشنز ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عید الاضحی سے پہلے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ، فیصلہ ملازمین کو قربانی کرنے اور عید کی خوشیاں منانے کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو تنخواہیں اور پنشنز 16جولائی تک جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے محکمہ موسمیات نے عید الاضحی 21 جولائی کو ہونے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذی الحج 1442 کے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر ہوگی۔
دوسری جانب ۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی کو ہوگا، جس میں چاند کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔