بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کا جلد ای وی ٹیکسی سروس لانچ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلیے جلد ماحول دوست ای وی ٹیکسی سروس لانچ کرنے اور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔

سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ای وی ٹیکسی سروس لانچ کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا اور بڑے شہری اور دیہی علاقوں میں ای وی چارجنگ نیٹ ورک قائم کرنے کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں شرجیل میمن نے کہا کہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ متعارف کروانا سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، سروس آپریشنز کی نگرانی اور ریگولیٹ کرنے کیلیے اتھارٹی بنانے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ای وی ٹیکسی فلیٹ کی مؤثر نگرانی کیلیے سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تیار کیا جائے گا، اس میں انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹمز، جدید ادائیگی نظام اور سکیورٹی سسٹم نصب کیے جائیں گے، ای وی چارجنگ نیٹ ورک کا ڈھانچہ سروس کے آپریشن کیلیے اہم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جدید ترین ماحول دوست ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر کی تعمیر کی جانب اہم قدم ہے، ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ مقامی کاروبار اور عالمی سرمایہ کاروں کیلیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد سندھ کو پورے پاکستان میں گرین ٹرانسپورٹ سلوشنز میں پائنیئر بنانا ہے، ای وی ٹیکسی کی تیاریوں میں تیزی لائی جائے اور تمام ضروری انفرااسٹرکچر کو یقینی بنایا جائے۔

سینئر وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قانونی فریم ورک اور سرمایہ کاروں کی سہولت کو یقینی بنایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں