جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

کرونا وائرس:‌ سندھ کے تعلیمی ادارے یکم جون سے کھولنے کا اعلان، میٹرک کے امتحانات ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی تعطیلات کو 30 مئی تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے مطابق سندھ کابینہ کے ہونے والے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 30 مئی تک موسم گرما کی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے کرونا کی وجہ سے گرمیوں کی تعطیلات قبل از وقت دے دیں جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے 16 مارچ سے شروع ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ پاکستان میں کروناوائرس کے کیسز کی تعداد چار ہونے پر سندھ بھر میں تمام تعلیمی اداروں کو 16 مارچ تک  بند رکھنے کا اعلان کیا  تھا ساتھ ہی سندھ بھرتمام کوچنگ سینٹرز کو بھی 13مارچ تک بندرہنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نےتمام اضلاع کی انتظامیہ کو اقدامات کی ہدایت کی تھی ، ذرائع محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ کوچنگ سینٹرز کھولنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، محکمہ تعلیم کےاحکامات پر عمل کرناہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 21 تک پہنچ گئی جبکہ ایک مریض کو صحت یابی کے بعد گھر جانے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں