منگل, مئی 20, 2025
اشتہار

عام تعطیل کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت نے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

28 مئی کو سندھ حکومت کے ماتحت ادارے بند رہیں گے جبکہ اسکولوں میں بھی تعطیل ہوگی اور اسکول اور ادارے 29 مئی بروز جمعرات کو کھلیں گے۔

اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بدھ 28 مئی کو یوم تکبیر کے حوالے سے تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

جاری کردہ ایک سرکاری نوٹس میں پاکستان اسٹاک کے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا تھا کہ بندش حکومت پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ عام تعطیل کے مطابق ہے۔

یہ پڑھیں: کیا 28 مئی کو عام تعطیل ہوگی؟ اسٹاک ایکسچینج نے اعلان کردیا

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ "تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ یوم تکبیر کے موقع پر حکومت پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ عام تعطیل کی وجہ سے بند رہے گا۔”

خیال رہے یومِ تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے، جو 1998 میں پاکستان کے کامیاب جوہری تجربات کی یاد دلاتا ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں