سندھ میں آج سے صوبے بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی ہوگی۔
سندھ حکومت کی پلاسٹک شاپنگ بیگز سے متعلق صنعتوں اور دکانداروں کو دی گئی مہلت ختم ہوگئی آج سے صوبے بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی ہوگی۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ان پابندی کا اطلاق صرف اعلانات تک محدود نہیں بلکہ اس بار سخت کارروائی کے واضح احکامات جاری ہو چکے ہیں۔
سیکریٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی سندھ آغا شاہنواز خان نے تمام مینوفیکچررز، سپلائرز، ہول سیلرز اور دکانداروں کو سختی سے متنبہ کیا ہے کہ پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال کسی بھی صورت برداشت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہپ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے، گرفتاری اور فیکٹری بندش جیسے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ تمام ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ٹیمیں فیلڈ میں نکلیں گی اور بغیر کسی رعایت کے ایکشن ہوگا۔
آغا شاہنواز خان کا کہنا ہے کہ بارہا مہلت دی گئی، آگاہی مہم چلائی گئیں، وارننگز بھی دی گئیں لیکن اب برداشت کی کوئی گنجائش باقی نہیں۔ تمام فیکٹری مالکان، تھوک فروش اور ریٹیلرز فوری طور پر پلاسٹک بیگز کا کاروبار بند کر دیں ورنہ سخت کارروائی ہوگی۔
حکومت کا پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی پر عمل درآمد سخت کرنے کا فیصلہ