بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

ٹریفک چالان : کراچی کے شہری بھاری جرمانوں کے لئے تیار ہوجائیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے ٹریفک چالان کی رقم میں بھاری اضافے کردیے، قوانین توڑنے والوں پر یکم نومبر سے بھاری جرمانے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوشیار ہوجائیں ، سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین پر عمل درامد کرانے کے لیے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چالانوں کی مد میں بھاری بھر کم اضافے کر دیے۔

یکم نومبر سے ٹریفک پولیس ہر شاہراہ پر شہریوں کے چالان کرتے نظر آئیں گے، ون وے کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو 2 ہزار، گاڑی کو 3ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔.

- Advertisement -

ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر موٹرسائیکل سوار کو 500 روپے ، ہیڈ لائٹ روشن نہ ہونے موٹرسائیکل سوار کو 600روپے، گاڑی کو 800 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

شہری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں چالان کی مد میں اضافہ کرنا ظالمانہ اقدام ہے، شاہراہوں کے ٹریفک سگنل توڑنے والے موٹرسائیکل اور کار سوار کو 500 روپے جرمانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

رنگین شیشے ہونے پر گاڑی کے چالان کی مد میں 1200 روپے ادائیگی کرنا ہوگی ، لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل سڑک پر لانے والا 1000، کار ڈرائیور 1500 جرمانہ بھرے گا جبکہ کم عمری میں موٹرسائیکل چلانے والے کو 1500 اور گاڑی چلانے والے کو2000 روپے جرمانہ بھرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں