منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سندھ میں لیزرپرنٹنگ والےڈرائیونگ لائسنس کا اجرا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ پولیس نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس کی روک تھام کے لیے انتظامات کرتے ہوئے لیزر پرنٹنگ کے ذریعے نئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کے پرنٹرز کے ذریعے نئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع کر دیا ہے۔

نئے لائسنس میں کیو آر کوڈ کے ساتھ مختلف رنگوں سے چھپائی کی گئی ہے۔ لیزر سے کی گئی پرنٹنگ مٹانے پر دوبارہ ابھرجاتی ہے جس کے باعث جعلی لائسنس بنانا ممکن ہی نہیں ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرانے ڈرائیونگ لائسنس کا فارمیٹ مارکیٹ میں عام ہوجانے کے باعث نئے اور محفوظ طرز کے لائسنس بنانے کی ضرورت پیش آئی ہے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق پرانا لائسنس بھی اس کی تاریخ منسوخی تک قابل استعمال ہے تاہم نئے سیکیورٹی فیچرز والے لائسنس کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لیزر پرنٹنگ کے ذریعے بنایا گیا نیا لائسنس جعلی نہیں بنایا جاسکے گا۔


سندھ پولیس نے نیا کمپیوٹرائز ڈرائیوانگ لائسنس متعارف کرادیا


یاد رہے کہ گزشتہ برس 13 دسمبرکو کراچی میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کمپیوٹرائز ڈرائیوانگ لائسنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ کپمیوٹرائزڈ ڈرائیونگ سے جعلی لائسنس کی روک تھام میں مدد ملے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں