بدھ, مئی 7, 2025
اشتہار

سندھ لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ، اشیائے خوردونوش کی دکانیں بھی بند رہیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید مؤثر کرنے کے لیے راشن کی دکانوں کو 12 گھنٹے تک بند رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے خلاف سندھ حکومت نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے صبح 8 سے رات 8 بجے تک شہر میں مؤثر لاک ڈاؤن کی ہدایت جاری کردی۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ رات 8 سے صبح 12 بجے تک پرچون کی دکانیں بند رکھی جائیں گی جبکہ اسپتال چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے بیکنگ شعبے کو بھی صرف ضروری برانچز کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن میں باہر نکلنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس کو ہدایت

یاد رہے کہ سندھ میں آج لاک ڈاؤن کا دوسرا روز تھا، حکومتی احکامات کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے بالکل غائب رہی جس کی وجہ سے دفاتر جانے والوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اس سے قبل صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر شہریوں نے لاک ڈاؤن پر عمل نہ کیا اور  حکومتی احکامات پر سنجیدگی سے عمل نہ کیا تو صوبے بھر میں کرفیو بھی نافذ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں لاک ڈاؤن میں سختی کرنے جا رہے ہیں: پولیس

سندھ بھر میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے مستعد جوان حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانے کے لیے سڑکوں پر  موجود ہیں اور وہ عوام سے بار بار ایپل کررہے ہیں کہ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے شہری خود کو گھروں تک محدود کرلیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں