جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

کراچی، سندھ حکومت مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھانے کیلئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت مارکیٹوں کا وقت بڑھانے کے لیے تیار ہوگئی، وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد مارکیٹوں کا وقت بڑھا دیا جائے گا، جمعہ کو لاک ڈاون بھی نہیں‌ کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں کے اوقات بڑھانے کے لیے تیار ہیں، وفاقی حکومت فیصلہ کرلے ہم مارکیٹوں کا وقت بڑھا دیں گے۔

ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا وقت بڑھانے سے متعلق فیصلہ آیا تو قبول ہے، عوام کرونا سے بچاؤ کے ساتھ ریلیف بھی دینا چاہتے ہیں، چیف سیکریٹری کے ساتھ ایک میٹنگ ہوچکی ہے دوسری میٹنگ بھی ہوگی، میٹنگ میں جو بھی فیصلہ آئے گا اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے بھی فیصلہ آتا ہے تو اس پر عمل کریں گےے، مارکیٹس کا وقت بڑھانے سے متعلق عدالت بھی فیصلہ کرلے تو ٹھیک ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا، ہمارے بھی کچھ تحفظات ہیں، عید اجتماعات کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا، ہمارے اقدامات مخالفین کو ہضم نہٰں ہورہے ہیں، خود لاک ڈاؤن کی تعریف کرتے رہے اب مخالفت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز چیف جسٹس گلزار احمد نے حکم دیا تھا کہ ملک بھر میں تمام شاپنگ مالز کھول دئیے جائیں، انہوں نے ریمارکس دئیے تھے کہ کیا کرونا حکومت کو بتاتا ہے ہفتہ اور اتوار کو نہیں آنا، آپ کو عید کے کپڑے نہیں خریدنے لیکن دوسروں نے خریدنے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں