اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

رمضان المبارک میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں ہر قسم کے جلسے جلوسوں پرپابندی لگا دی۔

حکومت سندھ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ ہونے کی خاطر احتیاطی تدابیر کے تحت رمضان المبارک میں تمام جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی۔

اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق یوم علیؓ کےموقع پر مجالس اور جلوس نکالنےپرپابندی ہوگی۔

- Advertisement -

رمضان المبارک کسی بھی قسم کےمذہبی تقریبات پر پابندی عائد ہوگی، مساجداور امام بارگاہوں میں مذہبی تقریبات پرپابندی کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مساجدمیں شبینہ اور ختم القرآن کےاجتماع پربھی پابندی عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کراچی سمیت صوبے بھر میں 9 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کر رکھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں