سیہون : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو درگاہ لال شہباز قلندر پر حاضری دینے سے روک دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کامیاب جلسہ عام کے بعد درگاہ لال شہباز قلندر حاضری دینے کے لیے پہنچے تو سیکیورٹی گارڈ نے دروازے بند کر لیے اور انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا.
ترجمان تحریک انصاف سندھ جمال صدیقی نے بتایا کہ باربار اصرار کرنے کے باوجود درگاہ کا دروازہ نہیں کھولا گیا اور جواب دیا گیا کہ اوپر سے آرڈر ہے جس کے بعد عمران خان درگاہ پرحاضری دئیے بغیرواپس روانہ ہوگئے.
ایسی سے متعلق : پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، عمران خان
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے رویے کی مذمت کرتے ہیں اور سندھ حکومت نے پہلے تحریک انصاف کو سیہون میں جلسہ عام کرنے سے روکا اور بعد ازاں درگاہ لعل شہباز قلندر پر حاضری سے بھی روک دیا.
سندھ کی مہمان نواز قوم کو سیاسی محاذ پر آلہ کار بناتے ہوئے خان صاحب کو مزار میں حاضری دینے سے روکنا ایک غیر اخلاقی حرکت ہے#KaptaanInSehwan pic.twitter.com/Hkes2Op74K
— PTI (@PTIofficial) October 22, 2017
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری پی ٹی آئی سے بری طرح خوفزدہ ہیں اسی لیے پہلے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا اوربعد میں درگاہ کے دروازے تک بند کردیئے.
ڈپٹی کمشنرجامشورو کیپٹن (ر) فرید الدین نے صورت حال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سربراہ تحریک انصاف عمران خان کو سیہون درگاہ جانے سے نہیں روکا گیا بلکہ ان کے مسلح گارڈز کو درگاہ جانے سے روکا گیا تھا کیوں کہ مسلح گارڈز کے درگاہ میں جانے سے مزار کی بےحرمتی ہوتی ہے.
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔