کراچی : کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کراچی سمیت صوبے کی تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیز 31 جولائی سے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں ، محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے کی سرکاری و نجی یونیورسٹیزبند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ سندھ میں تمام سرکاری ونجی جامعات31جولائی سے بند رہیں گی۔
خیال رہے بھارتی کورونا قسم ‘ڈیلٹا’ کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت نے دوبارہ پابندیوں عائد کردی ہے، پیر سے تعلیمی ادارے بند ہوں گے جبکہ دیگر کاروباری امور سے متعلق بھی قوائد وضوابط تبدیل کیے گئے ہیں۔
سندھ حکومت نے پیر سے شاپنگ مالز اور مارکیٹس شام 6بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ جمعہ اور اتوار کو شاپنگ مالز سمیت مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔
پابندیوں سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد اسٹاف کی اجازت ہوگی، تمام فیصلوں پر پیر سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔