تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

بڑی خبر، 21 ستمبر سے دوسرے مرحلے میں اسکول کھولنے کا فیصلہ مؤخر

کراچی : سندھ حکومت نے دوسرے مرحلے میں اسکول کھولنے کا فیصلہ مؤخر کردیا ، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کلاسز 21 ستمبر سے نہیں کھلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 15 ستمبر سےاسکول، کالج اور یونیورسٹیز کھلیں ، میں نے 4 دن مستقل مختلف جگہوں پربغیر بتائے دورہ کیا، کاروبار شروع ہونے سے قبل تاجروں کی جانب سے ایس اوپیز پر عمل کی یقین دہانی کرائی گئی تھی ، سب کچھ ایک کر کے کھلتا گیا لیکن ایس او پیز پر عمل نہیں ہوا۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہم سب پرکرم کیاکورونا میں کمی آئی ، کوروناسے ہلاکتوں میں بھی کمی ہوئی، کچھ دن ایسے بھی گزرے ایک بھی موت نہیں ہوئی، اسکولز کھلنے کے حوالے سے پورے ملک میں تشویش تھی۔

سعید غنی نے کہا کہ کئی بار کہا اسکول کھولنے کا فیصلہ سب سے مشکل ہوگا، بچے باہرجائیں گے تو دوسرے لوگوں سے ملیں گے، آخر میں بڑی کلاسز کے بچوں کو 15 ستمبر سے بلانے کا فیصلہ ہوا ، بدقسمتی سے کچھ اسکولوں نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ پرائیویٹ اسکولز نے خاطر خواہ اقدامات کئے ، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے اسکولوں کے حالات کافی بہترتھے جبکہ کچھ نجی اسکولوں نے چھوٹے بچوں کو بھی بلایا، جس پر ہم نے اسکول سیل کردیے۔

وزیر تعلیم سندھ نے مزید کہا کہ اگر نجی اسکولوں نےبچوں کو بلالیا تھا تو ایس اوپیز پر تو عمل کرتے، نہ بچوں نے ماسک پہنے ہوئےتھے اور نہ ہی فاصلہ تھا، کچھ بڑے اسکولوں میں بھی ایس اوپیزپرعمل نہیں ہوا، اگربچوں نے ماسک لگایا ہوا تھا تو گارڈز نے نہیں لگا یا ہوا تھا۔

سعید غنی نے اعلان کیا کہ دوسرے مرحلے میں اسکول کھولنے کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے ، چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کلاسز 21 ستمبر سے نہیں کھلیں گی۔

Comments

- Advertisement -