کراچی : سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا دورانیہ 3 گھنٹے سے کم کرکے دو گھنٹے کرتے ہوئے تحریری امتحانات کو3 حصوں میں تقسیم کردیا، تحریری امتحان معروضی سوالات،طویل اور مختصرسوالات پر مشتمل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں میٹرک اورانٹرمیڈیٹ امتحانات کرانے کا طریقہ کار تیار کرلیاگیا، جس کے تحت میٹرک اورانٹرمیڈیٹ امتحانات کا دورانیہ کم کیا گیا ہے ، میٹرک،انٹرمیڈیٹ تحریری امتحان کادورانیہ2گھنٹےہوگا۔
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تحریری امتحانات کو3 حصوں میں تقسیم کیاگیاہے ، تحریری امتحان معروضی سوالات،طویل اور مختصرسوالات پر مشتمل ہوگا، معروضی سوالات کا دورانیہ30منٹ ہوگا جبکہ ڈیڑھ گھنٹےطویل اورمختصرسوالات کےجوابات کی مہلت دی جائے گی۔
اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ایک ماڈل امتحانی پیپر تیار کیا ہے ، ماڈل امتحانی پیپر جلد جاری کریں گے اور امتحانات تک کوشش کریں گے کہ 60فیصدنصاب مکمل ہو۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں 11ہزار845 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 546 مثبت کیس آئیں جبکہ 2ہزار642کی رپورٹ آنی باقی ہے، اسکولوں میں مثبت ٹیسٹس کی شرح5.9فیصد رہی۔