جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

حکومت سندھ تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین چلانے کیلئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حکومت سندھ تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین چلانے کیلئے تیار ہے ، سفر کے دوران سیاح حسین ثقافتی رنگوں اور روایتی ورثے سے لطف اندوزہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق تھر ڈیزرٹ سفاری ایکسپریس کے ذریعے سندھ کی ثقافت کے دروازے کھلنے کو تیار ہے۔

صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ تھر ڈیزرٹ سفاری ایکسپریس کے انتظامات کا جائزہ لینے آیا ہوں، تھر سفاری ٹرین سندھ کی ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرین سروس فروری کے دوسرے ہفتے میں کراچی سے کھوکھراپار تک پہلے سفر کا آغاز کرے گی۔

صوبائی وزیر ثقافت نے کہا کہ تاریخی سفر کے دوران سیاح کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، چھور اور کھوکھراپار کے حسین ثقافتی رنگوں اور روایتی ورثے سے لطف اندوز ہوں گے۔

انھوں نے بتایا کہ منصوبہ سندھ کے قدرتی حسن، لوک موسیقی، روایتی دستکاریوں اور تھر کے منفرد طرزِ زندگی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔

تھر ڈیزرٹ سفاری ایکسپریس” سندھ کے سیاحتی شعبے کو نئی بلندیاں دے گی اور ملکی و غیرملکی سیاحوں کو ایک یادگار سفر فراہم کرے گی۔

ڈیزرٹ سفاری ایکسپریس سندھ کی ثقافتی روح کو چھونے کا نادر موقع ہے ، تھر ریگستان ٹرین سفاری پاک بھارت سرحد تک جائے گا اور کراچی، حیدرآباد ، میرپورخاص ،چھور سے کھوکھراپاراسٹیشن پہنچے گی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں