جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

US AID سندھ حکومت کے درمیان صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے کا معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی(USAID)کے مشن ڈائریکٹرجان گرورکی اور حکومت ِسندھ کے محکمہ صحت اور بہبود آبادی کے سیکریٹریزسعید احمد منگنیجو اورمحمد سلیم رضانے USAIDکے ماں اور بچے کی صحت کے منصوبے کے نفاذ کیلئےمفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔

معاہدے کے تحت USAIDاور سندھ حکومت صوبے کے 15اضلاع میں80فیصد خاندانوں کوماں اور بچے کی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کی معیاری سہولیات فراہم کریںگے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 50سال سے USAID پاکستانی عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلیے کوشاں ہے۔USAID کے ماں اور بچے کی صحت کے منصوبے کابنیادی مقصد زچگی اور پیدائش کے دوران اموات کو روکنا ہے۔

- Advertisement -

USAID کے مشن ڈائریکٹرجان گرورکی نے پاکستان اور امریکا کے درمیان جاری تعاون پر روشنی ڈالی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور پاکستانی حکومت ملک بھر میں صحت کی سہولیات کے معیار میں بہتری کیلیے کوشش کر رہی ہیں۔وزیر صحت سندھ جام مہتاب ڈاہرنے صوبے میں صحت کی سہولیات میں بہتری کیلیے USAID کی کاوشوں کو سراہا۔

امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی(USAID) کے پاکستان میں جاری دیگر منصوبوں کے بارے میں مزید جاننے کیلیے وزٹ کریں:www.usaid.gov/pakistan

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں