اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کورونا کیسز میں کمی ، محکمہ صحت سندھ کی سرکاری اسپتالوں کو اہم ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ صحت سندھ نے کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر اسپتالوں کو معمو ل کے آپریشن کی اجازت دے دی، اس سے قبل اسپتالوں میں صرف ایمرجنسی آپریشن کئے جارہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کوروناکیسزمیں کمی پرمحکمہ صحت نے سرکاری اسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ اسپتالوں میں آج سے معمو ل کےآپریشن شیڈول کے مطابق ہوں گے، تمام الیکٹیو سرجریز معمول کے مطابق انجام دی جائیں۔

یاد رہے محکمہ صحت نے کوروناکیسزمیں اضافے کے بعد روٹین آپریشن ملتوی کردیئے تھے اور سندھ کےاسپتالوں میں کوروناکیسزبڑھنے پرصرف ضروری آپریشن کئے جارہے تھے۔

خیال رہے سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.11 فیصد اور کراچی میں یہ شرح 8 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

اس وقت کورونا وائرس کے 48299 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 47421 مریض گھروں اور 45 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیر علاج ہیں، جبکہ مختلف اسپتالوں میں 833 مریض زیر علاج ہیں۔

سندھ میں کورونا متاثرہ 746 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ کوویڈ-19 کے 69 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں