اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

کراچی کے پانی میں موجود وائرس سے اموات: محکمہ صحت سندھ کا شہریوں کو مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ صحت سندھ نے نگلیریا سے اموات کے بعد شہریوں کو مشورہ دیا کہ گھروں میں استعمال ہونے والے پانی میں کلورین ٹیبلیٹس شامل کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک ہفتے میں نگلیریا سے تین اموات کے بعد محکمہ صحت سندھ نے بلدیاتی اداروں سے رابطہ کر لیا۔

محکمہ صحت سندھ نے بلدیاتی اداروں کو کہا کہ شہر میں پانی کی فراہمی کرنے والے چینلز میں کلورین شامل کیا جائے کیونکہ نگلیریا فاؤلیری دماغ کھانے والا جرثومہ ہے جو کلورین کے ذریعے ختم ہوسکتا ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ گھروں میں استعمال ہونے والے پانی میں کلورین ٹیبلیٹس شامل کی جائیں۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ نگلیریا سے جاں بحق افراد کا تعلق قیوم آباد، سرجانی ،صدر کے علاقوں سےتھا، مرض کی علامات میں تیز بخار، متلی، سردرد شامل ہیں۔

یاد رہے کراچی میں نگلیریا سے اموات کی تعداد3ہوگئی ، تینوں ہلاکتیں ایک ہفتے کے دوران ہوئی ہیں۔

پہلی ہلاکت کورنگی کی رہائشی خاتون کی ہوئی ، محکمہ صحت حکام کے مطابق خاتون گلشن اقبال میں واقع نجی اسپتال میں اپنی والدہ کی تیمارداری کے لئے موجود تھی، خاتون نے اسپتال میں وضو کیا جس کے بعد شام کو طبیعت خراب ہوگئی ، خاتون کو جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں نگلیریا کی تصدیق ہوئی۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں