بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وزیر صحت سندھ نے ویکسی نیشن نہ کرانے والے ہیلتھ ورکرز کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذراپیچوہو نے ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کو خبردار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سندھ میں 1لاکھ 42 ہزار 315 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کیلئے رجسٹرڈ کیا گیا تھا ان میں سے 33 ہزار 356 ہیلتھ ورکرز نے ابھی تک کرونا ویکسین نہیں لگوائی۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ میں نے خود بھی کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی اس کے علاوہ 80 سے 90سال کےافراد نے بھی ویکسین لگوائی، مجھے کسی بھی قسم کے رد عمل کا سامنا نہیں ہوا، البتہ کچھ افراد میں معمولی رد عمل ہوسکتا ہے جس طرح بچوں کی ویکسین میں ہوتا ہے۔

وزیر صحت سندھ نے خبردار کیا کہ ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کو نوکری سے نکالا جائیگا، ویکسین کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی افواہوں پر دھیان نہ دیں، سب سے زیادہ خطرہ صحت کے شعبے میں کام کرنیوالے افراد کیلئے ہے، جو ویکسین نہیں لگوا رہے اپنے خاندان کے لیے بھی خطرہ ہوسکتےہیں۔

سندھ میں کام کرنیوالے ہیلتھ پروفیشنلز کو خوش نصیب قرار دیتے ہوئے وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ان کے لیے حکومت کی طرف سے مفت ویکسین کے انتظامات کیے گئے ہیں، دنیا میں اب تک تیس کےقریب ایسے ممالک ہیں جن میں ویکسین شروع ہی نہیں ہوسکی جبکہ سندھ میں صوبائی حکومت کی جانب سے مفت ویکسی نیشن کی جارہی ہے، تمام ہیلتھ ورکرز کو کہنا چاہتی ہوں کہ بحیثیت ہیلتھ پروفیشنل اپنی اور دوسروں کی جان بچائے اور اپنا فرض پورا کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں