جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل، تحریری حکم نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے کرپٹو کرنسی  کی قانونی حیثیت کا جائزہ لینے کے لیےکمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کاپہلااجلاس 25 اکتوبر کوکراچی میں اسٹیٹ بینک کےدفتر میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

جس میں عدالت نے کرپٹو کرنسی کا جائزہ لینے کے لیےکمیٹی تشکیل دے دی اور کہا کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل کریں گی جبکہ ایس ای سی پی،خزانہ،آئی ٹی،ڈی جی فنانشل مانٹرنگ یونٹ اور درخواست گزار بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی مذکورہ اداروں کے سربراہاں یا اعلیٰ افسران پرشامل ہوگی، کمیٹی کاپہلااجلاس 25 اکتوبر کوکراچی میں اسٹیٹ بینک کےدفتر میں ہوگا، پہلے اجلاس کےبعد کمیٹی کا اجلاس ہر 15دن بعد ہوگا۔

سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ کمیٹی سب سےپہلے درخواست گزار کو سنے گی ، درخواست گزار کی سفارشات پر غور کرے گی تاہم درخواست گزار صرف کمیٹی کی معاونت کریں گے۔

عدالت نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 18 کاروبار کرنے کی آزادی دیتا ہے،ایف آئی اےکرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والوں سےقانون کےمطابق سلوک کرے اور کرپٹوکرنسی پراسٹیٹ بینک سے رہنمائی لے۔

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 12 جنوری 2022 تک ملتوی کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں