بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سندھ ہائی کورٹ کا ملیر ندی کے اطراف تمام غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے کورنگی کراسنگ کے قریب ملیر ندی کے اطراف غیرقانونی تعمیرات ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ پیش نہ ہونے والے افسران کے وارنٹ جاری کرنے کا انتباہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کورنگی کراسنگ کےقریب ملیرندی پرتعمیرات کیس کی سماعت ہوئی ، درخواست گزار نے بتایا کہ ملیرندی کے بند کے ساتھ غیرقانونی تعمیرات جاری ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نیشنل ریفائنری کی آئل پائپ لائن پربھی عمارت تعمیرکردی گئی، شہر کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائنوں پر بھی تجاوزات ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ کاجواب واضح نہیں، ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ آئندہ سماعت پرذاتی طورپرپیش ہوں، جوافسران آج پیش نہیں ہوئے آئندہ ان کی حاضری یقینی بنائیں۔

عدالت نے متنبہ کیا کہ اگر آئندہ بھی افسران پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کردیں گے۔

عدالت نے ملیر ندی کے اطراف تمام غیرقانونی تعمیرات ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام سےآئندہ سماعت پرعمل درآمدرپورٹ طلب کرلی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں