پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

محکمہ داخلہ سندھ کا دیگر صوبوں میں گندم کی منتقلی پر پابندی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے گندم کی ذخیرہ اندوزی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے گندم کی دوسرے صوبوں میں منتقلی پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق گندم کی ذخیرہ اندوزی کے باعث ملک صوبے بھر میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا ہوجاتا ہے جس پر قابو پانے کےلیے سندھ حکومت نے گندم کی ذخیرہ اندوزی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے گندم کی دوسرے صوبوں منتقلی پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے صوبوں کے کاروباری افراد سندھ سے گندم خرید کر ذخیرہ اندوزی کےلیے لے جاتے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں محکمہ داخلہ سندھ کاکہنا تھا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور دیگر صوبوں میں منتقلی سے متعلق اطلاعات ملی ہیں، گندم کو دوسرے صوبوں میں منتقل کرنے سے آٹے کے بحران کا خدشہ ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ منتقلی سے آٹے اور میدے کی قیمتیں بھی بڑھ سکتی ہیں، ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ پابندی پر سختی سے عمل کرائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  قومی احتساب بیورو نے سندھ میں ہونے والے سب سے بڑے گندم اسکینڈل میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 10 ارب روپے سے زائد کی وصولی کی تھی۔

سندھ گندم اسمگلنگ کیس میں نیب کی‌ بڑی کامیابی، دس ارب روپے سے زائد کی وصولی

قومی احتساب بیوروں کو گندم چوری اورکرپشن کی شکایات سکھر،لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگرشہروں سے موصول ہوئیں تھیں اور بتایا گیا تھا کہ سرکاری گوداموں میں گندم کی مد میں 5 ارب 35 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گئی ہے۔ نیب کے مطابق 9کیسز میں قومی خزانے کو 15 ارب 85 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا تھا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں