اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی طلبہ تنظیم کے کارکنوں کا سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے نوجوانوں نے سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طلبہ تنظیم آئی ایس ایف کے کارکنان اسلام آباد میں سندھ ہاؤس کے باہر پہنچ کر احتجاج کرنے لگے ہیں، نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف نعرے بازی کر رہی ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ منحرف لوٹوں کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے، احتجاج کے دوران انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے نوجوانوں نے ہاتھوں میں لوٹے بھی اٹھا رکھے ہیں۔

- Advertisement -

آئی ایس ایف کے احتجاج پر اسلام آباد پولیس کی نفری صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے سندھ ہاؤس کے باہر پہنچ گئی ہے، اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو یہاں سے جانے کی ہدایت کی، تاہم کارکنوں نے جانے سے انکار کر دیا۔

اسلام آباد پولیس اور آئی ایس ایف کے کارکنان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ سندھ ہاؤس کے باہر سے واپس نہیں جائیں گے۔

ادھر پشاور میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم این اے نور عالم کے خلاف مظاہرہ کیا ہے، کارکنوں نے پشاور پریس کلب کے باہر نور عالم کے پوسٹر پر انڈے پھینکے، اور ان کے خلاف نعرے بازی کی، کارکنوں نے ایم این اے کا پوسٹر بھی پھاڑا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ نور عالم خان ضمیر فروش ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں