کراچی: شہر قائد میں جاری سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج حیدرآباد نے سکھر جبکہ نوابشاہ نے میرپورخاص کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ میں حیدرآباد کے شہزادوں نے سکھر کو تریسٹھ رنز سے ہرا دیا اور نوابشاہ نے میرپورخاص کے خلاف چھپن رنز سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد نوابشاہ کے شہزادوں نے میرپورخاص کو چھپن رنز سے ہرایا، نوابشاہ کے جام سیف اللہ نے میر پور خاص کے چارکھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھا کر جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔
سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: کراچی اور حیدرآباد نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
ٹیبل پوائنٹس پر نوابشاہ کے دو پوائنٹس ہوگئے، اس سے پہلے حیدر آباد کے شہزادوں نے سکھر کو تریسٹھ رنز سے شکست دے دی، کراچی سے فائنل کون کھیلے گا، اس کا فیصلہ نوابشاہ اور سکھر کے میچ کے بعد ہوگا۔
خیال رہے کہ آج نوابشاہ اور سکھر کے درمیان آخری مقابلہ ہوگا جس کے بعد کراچی سے فائنل کھیلنے والی ٹیم کا اعلان ہوگا۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی آج 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا، میچ شام آٹھ بجے شروع ہوگا۔