ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سندھ کی زمینوں پر قبضہ کے خاتمے کے لیے بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیر آبپاشی سندھ ایشور لال نے محکمہ آبپاشی سندھ کی زمینوں پر قبضہ کے خاتمے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی سندھ نے روہڑی سرکل حیدرآباد اور خیرپور ایریگیشن سرکل سکھر میں سرکاری زمینوں سے غیر قانونی انکروچمنٹ و قبضے کے خاتمے کے لیے کمیٹیاں قائم کردی۔

ترجمان کے مطابق روہڑی کینال سرکل حیدرآباد کی سربراہی سپرنٹنڈنٹ انجینئر ظہیر احمد میمن کریں گے جبکہ خیرپور ایریگیشن سرکل سکھر کی سربراہی سپرنٹنڈنٹ انجینئر اشفاق نوح میمن کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹیاں محکمہ آبپاشی کی قبضہ شدہ زمینوں کی نشاندہی کریں گی، کمیٹیاں تمام قابضین و ملزمان کے ناموں بمعہ شناختی کارڈ کی فہرستیں تیار کریں گی۔

سرکاری زمینوں پر قبضہ میں ملوث محکمہ آبپاشی کے افسران و ملازمین کی فہرست بھی کمیٹیاں تیار کریں گی، کمیٹیاں قبضہ شدہ زمینوں سے متعلق عدالتوں میں زیر التواء کیسز کا بھی جائزہ لیں گی۔

کمیٹیاں پندرہ روز میں محکمے کو اپنی سفارشات کے ساتھ رپورٹ جمع کروائیں گی جس کے بعد نگراں وزیر آبپاشی سندھ کمیٹیوں کی سفارشات کی پر مبنی رپورٹ کی روشنی میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں