تازہ ترین

عیدالاضحیٰ کے دوران الائشیں ٹھکانے لگانے سے متعلق پلان جاری

کراچی : محکمہ بلدیات کراچی نے عیدالاضحیٰ کےدوران الائشیں ٹھکانے لگانے سے متعلق عید پلان جاری کرتے ہوئے جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم متعارف کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات کراچی نےعیدالاضحیٰ کا پلان ترتیب دے دیا اور عیدالاضحیٰ کے دوران الائشیں ٹھکانے لگانے سے متعلق عید پلان جاری کردیا۔

کراچی میں آلائش ہٹانے اور ٹھکانےلگانے کو یقینی بنانے کے لیے جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم متعارف کرادیا اور کہا کہ ٹرانزیشن آفیسرزڈمپنگ پوائنٹس کوجی پی ایس ٹریکنگ سسٹم سے منسلک کریں۔

کلیکشن پوائنٹس پر موجود سینیٹری اسٹاف اور سپروائز کے ناموں اور نمبرزکی لسٹ آویزاں کرنالازم ہے جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر متعلقہ لوکل کونسل کے چیئرمین کو کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا پابند ہوگا۔

محکمہ بلدیات سندھ کےتمام ملازمین بشمول چیف ایگزیکٹو آفیسرکی چھٹیاں منسوخ کردی ہے ، آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لئے مشنیری دستیاب کرنا ایگزیکٹیوآفیسرز کی زمہ داری ہوگی۔

Comments

- Advertisement -