تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سندھ بلدیاتی الیکشن، پی ٹی آئی اور پی پی نے ایک اور نشست جیت لی

کراچی: سندھ بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ایک اور نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ضلع شرقی صفورا ٹاؤن یوسی 8 کی نشست پی ٹی آئی نے اپنے نام کرلی، یوسی 8 سے متعلق الیکشن کمیشن اسلام آباد نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

یوسی 4 گڈاپ سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگئی جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار 166 ووٹ سے ہار گئے ہیں۔

یوسی 4 گڈاپ ٹاؤن میں پی پی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 15 جنوری کو الیکشن میں جماعت اسلامی امیدوار کی جیت کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اب تک ری کاؤنٹنگ کے نتیجے میں جماعت اسلامی دو نشستیں ہار چکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمیشن اور پیپلزپارٹی کی ملی بھگت سے نتائج تبدیل کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے مینڈیٹ پر سرکار کی مدد سے ڈکیتی کی گئی، پی ٹی آئی نے مزید نشستوں پر نتائج کی درستگی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی دھاندلی جلد سب کے سامنے بے نقاب ہوگی۔

Comments

- Advertisement -