بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

بلدیاتی الیکشن کے ٹکٹ پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کے رشتے داروں میں بٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن ٹکٹ سےمحروم رہ گئے، منتخب نمائندوں کے رشتے دار ہی بلدیاتی انتخاب لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہر الیکشن کی طرح بلدیاتی الیکشن کے ٹکٹ بھی پیپلز پارٹی کے اہم رہنماوں کے رشتے داروں میں بٹ گئے اور بلدیاتی الیکشن لڑنے کے منتظر پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن نعرے لگائیں، تالیاں بجائیں اور قربانیاں دیں۔

  سکھر سے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ ضلع کونسل کے بلا مقابلہ رکن منتخب ہوگئے، لاڑکانہ سے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کی بیٹی ندا کھوڑو بلا مقابلہ منتخب ہوگئیں، کسی اور نے یہاں فارم ہی جمع نہیں کرایا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے بھانجے، بھانجے کے بیٹے، صوبائی وزیر خوراک منظوروسان کے بھانجے،ایم پی اے فضل علیشاہ کے چچازاد بھائیوں اورایم پی اے نعیم کھرل کے بھتیجوں نےفارم جمع کرادیئے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے بلدیاتی انتخابات میں پی پی کے وزراء ، ایم این اے اور ایم پی ایز کے رشتےداروں کو ٹکٹس نہ دینے اور حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں