جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بلدیاتی ضمنی انتخابات میں 10 امیدوار بلامقابلہ منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے 26 اضلاع کی 77 نشستوں پر 14 نومبر کو بلدیاتی ضمنی انتخابات میں 10 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر سے مختلف کیٹیگریز میں دس امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ شکار پور ،سانگھر ،کشمور،میرپور خاص اور حیدرآباد سے، چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ جنرل ممبر کی نشست پر 14 فارمز جمع کرائے گئے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 14 فارمز میں سے 4 کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔ شکار پور یوسی 2 سے چیئرمین کے لیے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ شکار پور یوسی 2 کی نشست پر ایک ہی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جو منظور ہوگئے

- Advertisement -

کراچی کے 6 اضلاع کی 10 نشستوں پر کوئی بھی بلا مقابلہ منتخب نہیں ہوا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں