منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سندھ بلدیاتی نظام، اے این پی اور ایم کیوایم ایک پیج پر

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت کے منظور شدہ بلدیاتی ایکٹ کے خلاف ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی ایک پیج پر آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی ایکٹ کے خلاف کراچی میں سیاسی ہلچل عروج پر پہنچ گئی، اپوزیشن جماعتوں کے دھرنے اور مظاہروں کے بعد سیاسی روابط بڑھنے لگے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید خود چل کر ایم کیوایم کےمرکز پہنچے اور متحدہ رہنماؤں سے ملاقات کر کے بلدیاتی ایکٹ، سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

- Advertisement -

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں شاہی سید نے کہا کہ ایم کیوایم کے بغیر کراچی کی بہتری ناممکن ہے ایم کیوایم پاکستان کی کراچی میں اکثریت ہے متحدہ کی کراچی میں اکثریت کوقبول کیاجاناچاہیے کراچی میں تمام قومیتوں کےلوگوں کو مل کرآگےجاناہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی والا پیسے نہیں پانی و بجلی اور گیس مانگ رہا ہے سیاست اپنی جگہ اورحقیقت اپنی جگہ ہے آئین کے مطابق مقامی حکومتوں کواختیارات ملنےچاہئیں سعیدغنی جوباتیں کرتےہیں خوداس پرعمل نہیں کرتے کراچی پر اب بہت ظلم ہوچکاہے اب کراچی کوترقی اورگلےسےلگانےکی ضرورت ہے، پراناماحول چاہتے ہیں جب کراچی روشنیوں کاشہرتھا ہم ہراس جگہ ایم کیوایم کی سپورٹ کریں گےجہاں ضرورت ہو۔

ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عوامی نیشنل پارٹی کےوفد کو ہم نے خوش آمدید کہا ہم دونوں جماعتوں میں بہت ساری قدریں مشترک ہیں کراچی میں مقامی پولیس ہونی چاہیے چاہے کوئی بھی زبان بولے کراچی کاامن بائےڈیفالٹ سےزیادہ بائے ڈیزائن خراب کیاگیا۔

خالدمقبول کا کہنا تھا کہ سیاست میں اختلافات ہوتےہیں مگرہمیشہ نہیں رہتے کراچی کی انڈسٹری پورےپاکستان کی انڈسٹری سےمختلف ہے انڈسٹری کی گیس بندکرناافسوسناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں