ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

صوبہ سندھ میں محکمہ ریونیو کرپشن میں بازی لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کے سرکاری محکموں میں ہونے والی کرپشن سے پردہ اٹھ گیا۔ کئی محکموں کے افسران نے بہتی گنگامیں ہاتھ دھوئے. جن میں سے 110 افسران کو حراست میں لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں محکمہ ریونیو کرپشن میں بازی لے گیا۔ چیئرمین اینٹی کرپشن نے سرکاری محکموں کاکچاچٹھا کھول کررکھ  دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن کا اعلیٰ سطح کا منعقد اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین اینٹی کرپشن ممتاز علی شاہ نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔

بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین اینٹی کرپشن نے بتایاکہ کرپشن کیسز میں گزشتہ چار ماہ کے دوران ستانوے مقدمات میں سے اٹھارہ محکمہ ریونیو کے خلاف، سترہ محکمہ خوراک، سولہ محکمہ تعلیم، پندرہ محکمہ داخلہ اور دس محکمہ بلدیات کے خلاف درج ہیں۔

انہوں نےبتایا کہ ایک سودس افسران کو سرکاری خزانے میں خورد برد اور کرپشن کے الزام تحت گرفتارکیاگیا ہے جن میں محکمہ ریونیو کے تیس افسران، محکمہ داخلہ کےگیارہ ،محکمہ بلدیات کے نو، محکمہ تعلیم کے بائیس، محکمہ آبپاشی کےدو، محکمہ خوراک کےپانچ، محکمہ ایکسائیز کے چار، محکمہ صحت کےپانچ، محکمہ فشریز کے دو، اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کےچارافسران شامل ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں