تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شہادتِ امجد صابری پر سندھ اسمبلی کا خراجِ عقیدت

کراچی: سندھ اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں معروف صوفی قوال امجد صابری کو خراجِ عقیقدت پیش کرنے کے لیے مشترکہ قرارداد منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں جا ری ہے، ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہونے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے اراکین نے امجد صابری کی شہادت کے غم میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔

اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رکن اسمبلی محمد حسین نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری کی شہادت پر ہمارے دل رنجیدہ ہیں اور اس افسوسناک واقعہ پر ایم کیو ایم نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے،اس لیے ایم کیو ایم کے اراکین بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امجد صابری کا قتل قومی سانحہ ہے،امجد صابری کی اس ملک اور صوبے کے للیے بیش بہا خدمات ہیں اس لیے امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سندھ اسمبلی میں مشترکہ قرارداد لائی جائے۔

جس کے بعد پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو، متحدہ قومی موومنٹ کے محمد حسین اور تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مشترکہ قرارداد اسمبلی میں پیش کی،قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

اس موقع پر اراکین اسمبلی نے شہید امجد صابری کی فنِ قوالی کے لیے خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے اُن کی مغفرت کی دعا کی اور ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدام اُٹھانے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (فنکشنل) کی خاتون رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ امجد صابری کا قتل قابلِ ممذمت ہے،نعت خواہ انسان کو قتل کرنے والے بزدل لوگ ہیں جن کی سرکوبی کرنے کے لیے حکومت کو ہر ممکن کردار ادا کرے۔

بعد ازاں متحدہ قومی موومنٹ کی خاتون رکن اسمبلی ہیر سوہو نے امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سے ہمارا بچھر گیا ہے، امجد صابری کا دن دہاڑے قتل حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

پیپلز پٔارٹی کے صبوائی وزیر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ امجد صابری ہم سب کا پیارا تھا، سندھ حکومت عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے ہر ممکن امداد کر رہی ہے۔

دریں اثناء پنجاب اسمبلی اور بلوچستان کے اجلاس میں بھی امجد صابری کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرائی گئی، اراکین پنجاب و بلوچستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ امجد صابری ہمارے ملک کا اثاثہ تھے انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

Comments

- Advertisement -