جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

پاک بھارت کشیدگی: پنجاب اور سندھ پولیس کو الرٹ کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی/لاہور: بھارت کے پاکستانی سرزمین پر بزدلانہ حملے کے بعد پنجاب اور سندھ کی پولیس کو الرٹ کر دیا گیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔

آئی جی غلام نبی میمن نے ہدایت کی کہ ملکی صورتحال کے تناظر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھائی جائے۔

ادھر، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں، اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھا دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں