19.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کراچی: خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں شہری نے خاتون کو ہراساں کیا جو اُسے مہنگا پڑ گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے اتحاد کمرشل میں خاتون شاہراہ سے پیدل گزر رہی تھیں تو اسی دوران کار سوار اُن کے پاس آیا اور اپنی گاڑی میں بیٹھنے کی پیش کش کرتے ہوئے مبینہ طور پر ہراساں‌ کیا۔

خاتون نے اپنے بیگ سے موبائل نکالا اور گاڑی کی ویڈیو بنائی ساتھ ہی گاڑی نمبر کو بھی واضح کیا تاکہ ملزم کی شناخت ہوسکے۔

- Advertisement -

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کی اور صارفین سے تمام واقعے سے آگاہ کیا اور گاڑی کا نمبر لکھ کر مدد طلب کی۔

خاتون اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد درخشاں تھانے گئیں اور انہوں نے رپورٹ درج کرائی، کلفٹن نے 6 گھنٹے کے اندر مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کی اور فوری ایکشن کے احکامات دیے۔

اے ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہمذکورہ شخص کی شناخت نبیل موسیٰ کے نام سے ہوئی جس سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ سوہائے عزیز کا کہنا تھا کہ خاتون نےہراساں کرنےوالےشخص کی ویڈیوبنائی اورپولیس کودی۔

پولیس آفیسر نے ملزم کی گرفتاری سے متعلق خاتون کو آگاہ کیا جس کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسرت کا اظہار کیا اور ملزم کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد: مدرسے کے طالب علم پر تشدد کرنے والا معلم پولیس اہلکار نکلا، مقدمہ درج، ملزم گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر حیدرآباد کے معلم کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں