منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سندھ پولیس افسران کے خلاف کارروائی میں امتیازی سلوک پر سپریم کورٹ برہم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ میں پولیس افسران کے کرمنل ریکارڈ اور مس کنڈکٹ کے مقدمے میں آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ نے اپنی رپورٹس سپریم کورٹ رجسٹری میں جمع کروا دیں۔ سیکریٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ بائیس افسران کے خلاف کارروائی کے لیے سمری اسٹیبلشمنٹ کو ارسال کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں کرمنل ریکارڈ والے افسران کا معاملے پر سپریم کورٹ رجسٹری میں اہم سماعت ہوئی۔ آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ نے اپنی رپورٹس جمع کروا دیں۔

رپورٹ کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے پولیس افسران کی تعداد 61 تک پہنچ گئی۔

سیکریٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ 22 افسران کے خلاف کارروائی کے لیے سمری اسٹیبلشمنٹ کو ارسال کردی۔ 35 افسران کے خلاف آئی جی سندھ نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو الگ سے سمری ارسال کی ہے۔

کارروائی میں امتیازی سلوک پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرم ایک تو سزائیں الگ الگ کیوں دیں؟ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ اعلیٰ پولیس افسران کے معاملہ پر سیاست دان ملوث ہوتے ہیں، وزیر کیسے کام کرتا ہے، سب کو معلوم ہے۔

عدالت نے سیکریٹری داخلہ سے امتیازی سزاؤں پر وضاحت طلب کرتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کر کے 2 ہفتے میں رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں