اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

سندھ پولیس کی گاڑیاں افسران کے ذاتی استعمال میں ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ پولیس کی گاڑیاں افسران کے ذاتی استعمال میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے، آئی جی سندھ نے اس صورتِ حال کا نوٹس لیتے ہوئے گاڑیاں واپس جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی گاڑیاں پولیس افسران ذاتی طور پر استعمال میں لا رہے ہیں، آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے نوٹس لیتے ہوئے افسران کو گاڑیاں واپس کرانے کا حکم دے دیا۔

[bs-quote quote=”آئی جی سندھ نے افسران کو تمام گاڑیاں ایک ہفتے میں واپس جمع کرانے کا حکم دے دیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران نے کئی کئی گاڑیاں اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ افسران گاڑیاں استعمال نہیں کر رہے، صرف پیٹرول استعمال کرتے ہیں۔

آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے افسران کو تمام گاڑیاں ایک ہفتے میں واپس جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے، آئی جی سندھ نے کہا کہ گاڑیاں واپس نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق 8 سابق آئی جیز اور 12 سابق ایڈیشنل آئی جیز نے گاڑیاں واپس نہیں کیں، 9 سابق ڈی آئی جیز اور 3 ایس پیز نے بھی سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کیں۔


یہ بھی پڑھیں:  چینی حکومت کا سندھ پولیس کو موٹرسائیکلوں کا تحفہ


ذرائع نے بتایا کہ افسران ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی سرکاری فیول استعمال کر رہے ہیں، موجودہ ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز بھی 3 سے 5 اضافی گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ پولیس میں اصلاحات لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف 8 اگست کو پاکستان میں تعینات چینی قونصل جنرل نے چینی حکومت کی جانب سے سندھ پولیس کو 150 سی سی کی 42 موٹر سائیکلیں اور 150 وائرلیس سیٹ بہ طور تحفہ دیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں