کراچی: آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے کہا ہےکہ سندھ پولیس میں پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو ملازمت دی جائے گی، جو مختلف دفتری امور انجام دیں گے.
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے خواجہ سراؤں کو ملازمت دینے کا اعلان کر دیا.آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس میں معذور افراد کا کوٹہ بھی بحال کیا جارہا ہے، جلد ہی اس ضمن میں اقدامات کا آغاز کردیا جائے گا۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ اقلیتی برادری سے وابستہ افراد کو سندھ پولیس میں ملازمت کے موقع دینے کے ضمن میں اقدامات کیے جائیں گے، پولیسنگ کے معیار کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے۔
مزید پڑھیں: لوک سبھا انتخابات: عام آدمی پارٹی کا بی جے پی کے خلاف خواجہ سرا کو میدان میں لانے کا اعلان
تھانہ جات کی سطح پر عوام دوست ماحول کے فروغ پر توجہ مرکوز ہے، بحالی امن اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش اور بے مثال ہیں۔
ڈاکٹرسید کلیم امام کے مطابق پولیس ملازمین کی فلاح وبہبود کے منصوبہ پر کام جاری ہے، سندھ پولیس کے ایجوکیشن کوٹہ اور رہائشی سہولیات کے ضمن میں بھی حکومت کو سمری ارسال کردی گئی ہے۔